Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں: پی ڈی ایم اے

شہری علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، انتظامات کیے جائیں، پی ڈی ایم اے
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 09:18am

پنجاب ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا ہے۔

رواں سال مون سون کی بارشوں میں 35 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ پنجاب میں یکم جولائی سے مون سون کی بارشیں شروع ہونے کی توقع ہے۔

جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب، جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بالائی پنجاب، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

جولائی میں مون سون کی بارشوں سے جنوبی پنجاب کے شہری علاقوں میں سیلابی کیفیت اور پہاڑی علاقوں میں طوفان کا خطرہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے ہر ضلع کی انتظامیہ کو ہدایات کی گئی ہے کہ مون سون کی بارشوں سے قبل تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے، نالوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

بلوچستان میں مون سون بارشیں، مختلف حادثات میں 48 افراد جاں بحق

موسم گرما میں گزشتہ برس کی طرح معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان

monsoon rains

ALERT ISSUED

PDMA PUNJAB

EXTRAORDINARY RAINS EXPECTED