Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: وزیر اعظم کی سکیورٹی اور امن و امان سے متعلق اجلاس میں اہم ہدایات

مقامی افراد اور غیر ملکیوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، شہباز شریف
شائع 23 جون 2024 09:49pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد سیف سٹی منصوبے میں جدید تقاضوں کے مطابق فرانزک لیب بنانے کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں ماڈل جیل کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن وامان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں سکیورٹی اورامن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور اسلام آباد ماڈل جیل، اسلام آباد سیف سٹی، وفاقی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور اسلام آباد قومی سہولت مراکز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور ملک میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن وامان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ میں کسی بھی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد ماڈل جیل کی تکمیل میں تاخیر کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی تشکیل کے لیے چینی ماہرین سے مشاورت کی جائے، اسلام آباد سیف سٹی منصوبے میں جدید تقاضوں کے مطابق فرانزک لیب بھی تعمیرکی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام سکیورٹی منصوبوں کے لیے میرٹ کی بنیاد پرافرادی قوت کی بھرتیاں اور بین الاقوامی معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس: وزیر اعظم نے ’آپریشن عزم استحکام‘ کی منظوری دے دی

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ جہانزیب خان، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ اعلیٰ افسران شریک تھے۔

طالبان کو لانیوالے آپریشن عزم استحکام کے مخالفت ہیں، گڈ اور بیڈ کی بحث کون لایا، عطاتارڑ

CPEC

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Law and order situation

safe city project