Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان کو لانیوالے آپریشن عزم استحکام کے مخالفت ہیں، گڈ اور بیڈ کی بحث کون لایا، عطاتارڑ

طالبان کو کون واپس لے کر آیا تھا، وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 09:53pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے ہمیں ملک کو محفوظ بنانا ہے لیکن طالبان کو لانے والے آپریشن کی مخالفت کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہفتے کو عزم استحکام کی منظوری ہوئی، عزم استحکام کابینہ میں بھی آیا اور ایوان میں بھی، سوال تو یہ ہے کہ طالبان کو کون واپس لے کر آیا تھا، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی بحث کون لایا تھا، میت گھر آتی ہے تو کہرام کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

علی امین گنڈا پور کے گڈ اور بیڈ طالبان کے بیان پر ترجمان کی وضاحت

خیال رہے کہ عطا تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ طالبان کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں، یہاں بیٹھ کر اپنے لیڈر کو خوش آمد نہ کریں، اپوزیشن گالم گلوچ کے بجائے اچھی تجاویز دے، سمجھتا تھا کہ قابلیت کا فقدان ہے، مگر نیت کا بھی فقدان ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس: سنی اتحاد کونسل، جے یو آئی کا شدید احتجاج، فوجی آپریشن نامنظور کے نعرے

ان کا کہنا تھا کہ کیا اعتراض تنخواہیں بڑھانے پر ہے، کیا اعتراض صنعتوں کی بجلی کے نرخ کم کرنے پر ہے، شور شرابا کیا جا رہا ہے، کوئی شیڈ و بجٹ پیش کرے، گزشتہ روز جو کچھ ایوان میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیےتھا۔

’اغوا کے بعد مجھے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم کی‘، شاندانہ گلزار پھٹ پڑیں

بجٹ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہم شیڈ و بجٹ پیش کرتے تھے، بحث کرنا آسان ہے، شیڈو بجٹ تیار کرنا مشکل ہے، افسوس ہے کہ صرف تنقید برائے تنقید کی جارہی ہے، شیڈ و بجٹ میں بہتر تجاویز دی جاسکتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کیا گیا، وہ نہیں بھاگیں، لیکن فواد چوہدری ایسے بھاگے کہ رکنےکا نام نہیں لیا۔

پی ٹی آئی آج بھی فوج کے خلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، خواجہ آصف

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ کیا اقلیتوں کے تحفظ کیلئے قرار داد منظور نہیں ہونی چاہیے، اپوزیشن نے اقلیتوں کے تحفظ کی قرارداد کی مخالفت کی۔

National Assembly

Attaullah Tarar

Sunni Ittehad Council

Operation Azm e Istehkam