Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اغوا کے بعد مجھے کہا گیا بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم کی‘، شاندانہ گلزار پھٹ پڑیں

آپ کو عمران خان پسند نہیں ہے تو مسئلہ نہیں، ملک کو تو بخش دیتے، شاندانہ گلزار
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 06:57pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 9 اگست کو مجھے اغوا کیا گیا، اور ماسک پہنے اغوا کاروں نے پوچھا کہ ’بلاول کی پارٹی جوائن کریں گی یا مریم کی‘۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ جنہوں نے گرفتار کیا انہوں نے ماسک لگائے ہوئے تھے، ہماری عورتوں کو گرفتار کیا گیا، طیبہ راجا کو بالوں سے گھسیٹا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے زرتاج گل پارلیمانی لیڈر مقرر، اسپیکر نے منظوری دیدی

شاندانہ گلزار نے کہا کہ جس عورت نے کورونا سے پورے ملک کو بچایا، اسے جیل بھیج دیا گیا، دو سال میں پاکستان سے 15 لاکھ پڑھے لکھے بچے بچیاں چلے گئے۔

جسے عوام چنے اسے چنوا دیا جاتا ہے، علی محمد خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، آپ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پسند نہیں ہے تو مسئلہ نہیں، ملک کو تو بخش دیتے۔

امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے، آصفہ بھٹو

بجٹ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ لوگوں کو برباد کرنے کے لئے بنایا گیا، ہمیں 21 ارب ڈالر قرضوں میں دیا، پی ڈی ایم نے ملک کا بیڑہ غرق کیوں کیا۔

National Assembly

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)