Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے، آصفہ بھٹو

کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں؟ آصفہ بھٹو
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 11:55pm

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست نہیں بنایا گیا۔

پارٹی سے اختلافات، شہریار آفریدی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی قومی اسمبلی سے استعفے کی دھمکی دے دی

انہوں نے کہا کہ بجٹ کی ترجیحات میں کسان اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے تھا، کیا پاکستان کے لوگ اس عوام دشمن بجٹ کے مستحق ہیں، ہمیں عام آدمی کے ریلیف کے لیے آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا، کسان کو کبھی سیلاب، گندم درآمد کرنے کا مسئلہ ہے، ہمیں غریب سے غریب شہری کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، ہمیں پاکستان اورقوم کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

وفاقی بجٹ پر پی پی نوجوان ایم این اے نوابزادہ جمال رئیسانی بھی برس پڑے

آصفہ بھٹو نے کہا کہ جب صدر پاکستان اتحاد کی بات کرتے ہیں تو وہ وقت کی ضرورت ہے، کسی بھی مسئلے کا حل الزام تراشی نہیں ہے۔

جسے عوام چنے اسے چنوا دیا جاتا ہے، علی محمد خان

انہوں نے کہا کہ اس گرمی میں سندھ میں بجلی نہیں ہے، اس قیامت خیز گرمی میں 15 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عذاب ہے۔

آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں کسان کو مضبوط کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتی ہوں ایک نئے سیاسی طریقے کا آغاز جلد ہم دیکھیں گے۔

Pakistan People's Party (PPP)

aseefa bhutto