Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسے عوام چنے اسے چنوا دیا جاتا ہے، علی محمد خان

علی محمد خان کا بینظیر قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
شائع 23 جون 2024 05:23pm
فوٹو۔۔۔ پی ٹی وی
فوٹو۔۔۔ پی ٹی وی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جسے عوام چنے اسے چنوا دیا جاتا ہے، عوام نے لیاقت علی خان کو بھی چنا تھا انھیں کیوں چنوا دیا گیا۔ علی محمد خان نے بینظیر قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ میں اس ایوان کے سامنے مقدمہ جمہوریت رکھنا چاہتا ہوں، ایوان میں ہر صوبے اور ہر شہر کی نمائندگی موجود ہے، تمام اراکین سے کہتا ہوں اپنی سنائیں لیکن دوسرے کی بھی سنیں۔

پی ٹی آئی آج بھی فوج کے خلاف دہشت گردوں کے ساتھ کھڑی ہے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایک غلطی یہاں سے ہوئی دوسری غلطی وہاں سے ہوئی جو نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ سے عہد کرتے ہیں کہ اپنی ماں سے زیادہ اس پاک زمین کے محافظ رہیں گے، پاکستان سپر پاور بنے گا، فوج اور سکیورٹی اداروں کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں۔

پارٹی سے اختلافات، شہریار آفریدی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی قومی اسمبلی سے استعفے کی دھمکی دے دی

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ کرنے والا کام نہیں کرتی، قوم کو بینظیربھٹو کے قاتلوں کا اصل چہرہ دکھایا جائے، بینظیر قتل پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

National Assembly

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)