Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپل شرما کی ’دادی‘ نے بھی حج ادا کرلیا

’اللہ کی ٹائمنگ سب سے زیادہ بہترین ہوتی ہے'
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 07:31pm

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی دادی نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا ہے۔

آپ حیران ہوں گے کہ کپل شرما تو ہندو ہیں تو ان کی دادی کیسے مکہ پہنچیں؟ تو جناب اس کا جواب ہے کہ کپل شرما کے ٹی وی شو ”دی کپل شرما شو“ میں ان کی دادی کا کردار نبھانے والے جو مسلم اداکار علی اصغر تھے، فریضہ حج انہوں نے ادا کیا ہے۔

علی اصغر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں احرام باندھے کلاک ٹاور کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیروز خان کی اہلیہ کیا کرتی ہیں؟ اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

پوسٹ کے کیپشن میں علی اصغر نے لکھا کہ ’اللہ کی ٹائمنگ سب سے زیادہ بہترین ہوتی ہے، جمعہ مبارک‘۔

اس سے قبل علی اصغر نے خانہ کعبہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یا اللہ ہم پر اپنے رحم کی بارش فرما‘۔

یاد رہے کہ بھارتی انٹرٹینمنٹ چینل ”اسٹار پلس“ کے مشہور ڈرامے ”کہانی گھر گھر کی“ میں ”کمل اگروال“ کا کردار نبھانے والے علی اصغر نے ڈرامہ سیریز ”ایف آئی آر“ میں ”انسپیکٹر راج آریان“ کا کردار بھی نبھایا ہے۔

گرل فرینڈ اداکارہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر بھارتی اداکار کے ہاتھوں مداح قتل

اگرچہ علی اصغر کو ”کمل اگروال“ کے کردار سے شہرت ملی لیکن ان کو منفرد پہچان دلوانے والا پروگرام ”دی کپل شرما شو“ ثابت ہوا۔

علی اصغر نے کپل شرما کی دادی کا کردار ادا کیا جو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور ان کی بہترین اداکاری کے سبب لوگ یہ بھول ہی گئے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ ایک مرد ہیں۔

بعدازاں اس شو میں علی اصغر ”پشپا نانی“ کا کردار بھی نبھاتے نظر آئے جو سب کو پسند آیا لیکن دادی جتنا مقبول نہ ہوا۔

kapil sharma show

Ali Asghar Hajj