Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گووندا نے 19 سالہ لڑکی سے شادی کو خفیہ کیوں رکھا تھا؟

معروف بھارتی اداکار کی اہلیہ نے ہی گووندا کی نجی زندگی سے متعلق انکشاف کر دیا
شائع 23 جون 2024 03:59pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ کپل شرما شو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ کپل شرما شو

معروف اداکاروں کی نجی زندگی یوں تو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، تاہم کچھ مشہور شخصیات کی زندگی کے لمحات اپنی انفرادیت کی بدولت مقبول ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں معروف بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ نے بھی اپنی شادی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

اداکار اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ڈانس رئیلٹی شو میں مدعو تھے تاہم سنیتا کی جانب سے اپنی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا، جس پر مادھوری ڈکشت بھی حیران رہ گئیں۔

سنیتا کا مادھوری کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ مادھوری میری شادی اس وقت ہوئی میں 18 سال کی تھی اور میری بیٹی 19 سال کی عمر میں پیدا ہوئی۔ اس پر بھارتی سنگھ اور مادھوری بھی حیران رہ گئیں۔

معروف بھارتی اداکار گووندا انتہا پسند تنظیم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

سنیتا کا بتانا تھا کہ چیچی (گووندا) اس وقت تک ہیرو بن گئے تھے تو ان دنوں میری ساس نے مجھے شادی کے وقت کہا تھا کہ تم دونوں خفیہ شادی کرو۔

’جسد خاکی اپنے ہاتھوں میں لیے رو رہا تھا‘ ، اداکاروں کی پہلی اولاد جو انتقال کر گئی

گووندا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں یہ رواج بھی عام تھا کہ اگر ہیرو کی شادی ہوگئی ہو اور پھر اس کا کیرئیر ختم ہو جاتا تھا، یہی وجہ تھی کہ ہم نے 1 سال تک اپنی شادی کو چھپا کر رکھا تھا۔

واضح اداکار گووندا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کی پہلی اولاد اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو گئی تھی، سنیتا نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا تھا، جس پر کمزوری کے باعث وہ اس دنیا میں آںے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو گئی تھی۔

کرشنا نے گووندا سے معافی کیوں مانگی؟

گووندا اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ نومولود کی موت نے انہیں اور اہلیہ کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ساتھ دینے میں مدد کی تھی۔

Indian

Bollywood actress

Marriage

Govinda

sunita

career