Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی وُڈ کو ”بستیاں“ میں شاندار ریسیپشن کا بے چینی سے انتظار

سوناکشی اور ظہیر اقبال کو بدھائی دینے کے لیے آنے والوں میں سلمان خان بھی شامل ہوں گے

بالی وُڈ کی معروف اداکارہ اور لانگ ٹائم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کی شادی کا ریسیپشن ممبئی کے معروف عالی شان ریسٹورنٹ ”بستیاں“ میں رکھا گیا ہے۔ باندرہ کے مہنگے اور پُرتعیش علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بالی وُڈ کی معروف شخصیات آتی رہتی ہیں۔

آج رات ”بستیاں“ میں سوناکشی اور ظہیر کے ریسیپشن کا فلم انڈسٹری کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ریسیپشن میں دوسروں کے ساتھ ساتھ بالی وُڈ کے سب سے کنفرمڈ کنوارے یعنی سلمان خان بھی پدھاریں گے۔ یاد رہے کہ سلمان ہی نے سوناکشی اور ظہیر کو بالی وُڈ میں لانچ کیا تھا۔

سوناکشی نے اپنی شادی کے ریسیپشن میں بالی وُڈ کی بیشتر اعلیٰ شخصیات کو مدعو کیا ہے۔ کئی دن سے اس شادی کی خبریں مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا میں ہاٹ کیک کی طرح چل رہی ہیں۔ ہزاروں مداح بھی اس ریسٹورنٹ کے ارد گرد گھوم رہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ اداکاروں اور اداکاراؤں کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔

MUMBAI RESTAURANT

BASTIAN

SONAKSHI RECEPTION

BANDRA, MUMBAI

FIVE STAR CADRE