Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں رواں سال ایچ آئی وی (ایڈز) کے 1300 نئے مریضوں کا انکشاف

میرپور خاص کے 27 سمیت ایڈز کے وائرس کا شکار ہونے والوں میں بچوں کا تناسب 15 فیصد تک ہے
شائع 23 جون 2024 01:30pm

سندھ میں رواں سال ہر ماہ ایچ آئی وی (ایڈز) کے اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوری سے مئی تک ایچ ائی وی کے 1300 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی کے نئے کیسوں میں بچوں کا تناسب 10 سے 15 فٰصد ہے۔ بیشتر کیس لاڑکانہ، ملحق اضلاع، حیدرآباد، میرپور خاص اور کراچی سےرپورٹ ہو رہے ہیں۔

جنوری میں 257، فروری 256، مارچ میں 258، اپریل میں 239 اور مئی میں 293 نئے کیس سامنے آئے۔ رواں سال میرپور خاص میں 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

Larkana

Hyderabad

HIV

MirpurKhas

1300 NEW CASES