Aaj News

جمعہ, جولائ 05, 2024  
28 Dhul-Hijjah 1445  

حبا بخاری نماز پڑھ کر کیا دعا مانگتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

اداکارہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے
شائع 23 جون 2024 12:49pm
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ اسکرین گریب/ ڈرامہ ’ہم نشیں‘
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ اسکرین گریب/ ڈرامہ ’ہم نشیں‘

اکثر معروف شخصیات اپنی زندگی کے چند ایسے لمحات اور دلچسپ واقعات سے متعلق اظہار خیال کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ وہ دلچسپ انکشاف بھی کرتی دکھائی دی ہیں۔

اداکارہ ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں انہوں نے نماز میں دعا مانگ کر پھونکنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

حبا بخاری کو ویڈیو میں ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ اظہار خیال کر رہی تھیں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی واضح طور پر تھی۔

دیوانگی جوڑے حبا بخاری اور دانش تیمور کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری

وہ بتا رہی تھیں کہ میں اپنے موبائل فون پر نماز پڑھنے کے بعد پھونک مارتی تھی، اسی دوران حبا ہنستی رہیں۔

اداکارہ کا وجہ بتاتے ہوئے انکشاف میں کہنا تھا کہ ہر کوئی مجھ سے فون پر پھونک مارنے کی وجہ پوچھتے تھے، جس پر اداکارہ نے بتایا کہ دیکھیں سب کے فون چوری ہو رہے ہیں، اور دیکھیں میرا فون نہیں چوری ہو رہا۔

فیروز خان کی اہلیہ کیا کرتی ہیں؟ اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

اداکارہ کے اس دلچسپ انکشاف پر حاضری محفل بھی ہنسے بغیر نہیں رہ سکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو پر دلچسپی تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Viral Video

Pakistani Actress

موبائل فونز

Hiba Bukhari

Pakistani celebrity

prayer