Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی میچ کے دوران ٹیبل کے نیچے کیا کر رہے تھے؟ ویڈیو وائرل

میچ کے دوران کے مناظر آئی سی سی کے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 23 جون 2024 11:27am
تصویر بذریعہ: ایکس/ سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: ایکس/ سوشل میڈیا

بھارتی ٹیم اکثر اوقات اپنی حرکتوں کے باعث میمز کا حصہ بن جاتی ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز اور تصاویر ایسی ہوتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ایک ایسی ہی تصویر میں ویرات کوہلی کو دیکھا جا سکتا ہے، جس میں کچھ ایسا کر رہے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے۔

حال ہی میں سابق کپتان اور بلے باز ویرات کوہلی کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ جھک کر کچھ ڈھونڈ رہے ہیں۔

بنگلادیش اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے دوران میدان میں ویرات کوہلی وائرل ہو گئے ہیں، میچ کے 17 ویں اوور کے اختتام پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

بنگلادیشی بلےباز راشد حسن کی جانب سے چھکا لگایا گیا تھا، جس پر گیند پویلین سے باہر ٹیبل کے نیچے چلی گئی تھی۔

ویرات کوہلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

یہی وجہ تھی کہ ویرات کوہلی بڑے ہی دل جوئی سے گیند کو ڈھونڈنے میں مگن ہوگئے، جبکہ وہ گیند کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

virat kohli

Instagram

social media

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

t20 worldcup 2024