Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایلون مسک کے گھر 12 ویں بچے کی پیدائش پر سب حیران

عالمی میڈیا کی جانب سے ارب پتی ایلون مسک سے متعلق تہلکہ خیز دعوے کیے گئے ہیں
شائع 23 جون 2024 09:49am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

ایلون مسک اور ان کی اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک اور نیورا لنک ایکزیکٹو شیون زلی رواں سال پھر سے والدین بن گئے ہیں، جبکہ دونوں کے ہاں 2021 میں جڑواں بچے ازور اور اسٹریڈر پیدا ہوئے تھے۔

تاہم صحافی کے اصرار پر ایلون مسک کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، واضح رہے ایلون مسک سے متعلق کئی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کا 12 واں بچہ ہے۔

یعنی اس سے قبل ایلون مسک 11 بچوں کے والد بن چکے ہیں، تاہم بچوں کی پیدائش اور خود بچوں کو بھی خفیہ رکھا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے 3 بچے موسیقار گریمز سے ہیں جبکہ 5 بچے سابقہ اہلیہ اور مصنفہ جسٹن مسک سے ہیں۔

جبکہ حالیہ رپورٹ کے مطابق وہ شیون زلی سے تیسری ’ان کے‘ تیسرے بچے کے والد بنے ہیں۔

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے، مالیت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق تیسرے بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد ہی ایلون مسک اور اسپیس ایکس کی خاتون ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبر نے بھی سب کی توجہ حاصل کی ہے۔

جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر ملازمہ سے بغیر شادی کے بچے کی درخواست کی تھی، ساتھ ہی خاتون ملازمہ کی تنخواہ بھی بڑھانے کی آفر کی تھی، جس پر خاتون نے انکار کر کے ادارہ ہی چھوڑ دیا۔ تاہم اس پر ایلون مسک یا ان کے ادارے کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Elon Musk

children

father

xspace