Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی ایس پی کی تنزلی، کانسٹیبل بنادیا گیا ۔۔۔ مگر کیوں؟

ایک بڑے علاقے کا سرکل آفیسر تین سال قبل ایک ہوٹل میں لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ پکڑا گیا تھا
شائع 23 جون 2024 09:15am

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور کے ایک ڈی ایس پی کی تنزلی کرکے اُسے کانسٹیبل بنادیا گیا ہے۔ کرپا شنکر کنوجیا تین سال قبل کانپور کے ایک ہوٹل میں ایک لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں پکڑا گیا تھا۔

کرپا شنکر کی بیوی کو اس کے بارے میں شبہ تھا۔ اس نے پولیس کو مطلع کیا جس پر اُس نے تفتیش کی اور ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ وہاں سے کرپا شنکر پکڑا گیا۔

کرپان شنکر کے تذلیل کا سفر اس وقت شروع ہوا جب اُس نے گھریلو صورتِ حال کا بہانہ بناکر طویل رخصت لی اور گھر سے چلا گیا۔ اُس نے اپنا موبائل فون بھی بند کردیا۔ بیوی کو شبہ تھا۔ اس نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے کانپور کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا تو وہاں سے وہ ایک لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ پکڑا گیا۔

وہ اتر پردیش کے علاقے اُناؤ بیگھاپور میں سرکل آفیسر ہوا کرتا تھا۔ اب وہ گورکھ پور میں 26 ویں پراونشل آرمڈ کانسٹیبلری میں کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا۔

Uttar Pradesh

dsp

Lady constable

KRIPA SHANKAR KANAUJYA

CAUGHT RED HANDED