Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملاکنڈ: بارات کی گاڑی کھائی میں جاگری، بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد زخمی

زخمیوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 22 جون 2024 11:42pm

ملاکنڈ کے پہاڑی علاقہ کوٹ منزرے بابا میں بارات کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار زخمیوں کی حالات تشویناک ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افسوس ناک واقعہ ضلع ملاکنڈ کے پہاڑی علاقے کوٹ منزرے بابا میں اس وقت پیش آیا جب ایک سوزوکی وین موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام بیس افراد شدید زخمی ہوئے۔

مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیم نےامدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو درگئی اسپتال منتقل کردیا، جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔