Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کراچی کے شہری پانی ذخیرہ کرلیں‘، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے مین لائن متاثر

شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی
شائع 22 جون 2024 11:29pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث 66 انچ ایم ایس کی رائزنگ مین متاثر ہوگئی، جس کے باعث کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا، جس کے بعد انجینئر اسداللہ خان نے ہدایت کی کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری ہے، حب پمپنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم اب شہریوں کو 80 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، مرمتی کام تک کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹ عارضی طور پر بند رہیں گے، کرش پلانٹ ون اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر آن لائن ٹینکرز سروس بھی معطل رہے گی۔

چیف انجینئر واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ مرمتی کام اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کے کچھ علاقے پانی کی کمی سے متاثر ہوں گے، شہری پانی کا ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔

Hub Pumping Station

Karachi Water Shortage

Electricity Break down