Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

لوئر اپر دیر، باجوڑ سے آنے والی خبریں تشویشناک ہیں، لوگوں سے گھر خالی کرانے کی اطلاعات ہیں، افتخار حسین

ہمیں ادراک کرنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں خطرات میں مزید اضافہ ہوگا، صوبائی صدر اے این پی
شائع 22 جون 2024 09:42pm

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ لوئر دیر، اپر دیر اور باجوڑ سے آنے والی خبریں انتہائی تشویش ناک ہیں، مختلف مقامات پر لوگوں سے گھر خالی کرانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ہفتہ کو جاری ایک بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہمیں ادراک کرنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں خطرات میں مزید اضافہ ہوگا، ان خطرات کا مقابلہ کیسے کیا جائے گا، اس کے لئے مل بیٹھ کر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

ریاست کو ایک ادارے پر چھوڑنا غلطی ہوگی، وزیراعظم

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدین سوات میں ہونے والے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور واقعے کے پس منظر، کرداروں اور تمام عوامل کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

مدین واقعے پر وفاق کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی، ’ملزم نے بارہا توہین مذہب سے انکار کیا، اُسے تھانے لے جانا سب سے بڑی غلطی تھی‘

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں ترقی پسند سوچ اور نظریہ چاہے کسی بھی شکل میں ہو، اس کا راستہ روکا گیا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہمارے ہم فکروں کا دائرہ دن بدن کیوں سمٹتا جارہا ہے، ہماری طاقت کو کس نے، کیسے اور کیوں تقسیم در تقسیم کیا؟

ANP

Mian Iftikhar Hussain