Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ/سپر ایٹ مرحلہ : بھارت نے بنگلہ دیش کو ہدف دے دیا

آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
شائع 22 جون 2024 09:28pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ویرات کوہلی 37 رنزبنا کرنمایاں رہے۔

مڈل آرڈر میں رشبھ پنٹ 36 اور دوبے 34 رنزبنا کرنمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے راشد حسین اور تنظیم حسن نے 2 اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

India VS Bangladesh

super 8 stage

t20 worldcup 2024