Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرل فرینڈ اداکارہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر بھارتی اداکار کے ہاتھوں مداح قتل

وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار نے الزامات سے انکار کیا ہے۔
شائع 22 جون 2024 08:46pm
تصویر بشکریہ ٹائمز ناؤ
تصویر بشکریہ ٹائمز ناؤ

بھارتی ریاست کرناٹک کے مشہور اداکار و پروڈیوسر درشن تھھوگودیپا پر اپنے ہی مداح کے قتل کا الزام لگا کرحراست میں لے لیا گیا۔

درشن تھھوگودیپا جنوبی انڈیا کی فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار ہیں جن سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے کہ ان کا شمار ان 17 لوگوں میں ہے رینوکا سوامی نام کے ایک 33 سالہ نوجوان کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد کرناٹک فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے دیگر اداکار جو درشن سےاچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے پہلے تو اداکار کی حمایت میں کھل کر بات کی مگر بعد وہ سب اداکار سے دوری اختیار کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان رینوکا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اداکار درشن تھھوگودیپا کا بہت بڑا مداح تھا مگر پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ اداکار اپنے مداح سے ناراض تھے، جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رینوکا ایک فارمسی کمپنی کا ملازم تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رینوکا نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پاوترا گوڑا نامی اداکارہ کو فحش پیغامات بھیجے تھے جس کے باعث درشن تھھوگودیپا طیش میں آگئے، کیونکہ پاوترا گوڑا اداکار کی گرل فرینڈ ہیں۔

رواں ہفتے بنگلورو شہر کے پولیس کمشنر بی دیانندا نے بتایا کہ رینوکا سوامی کو ’انتہائی وحشیانہ اور ظالمانہ طریقے سے قتل کیا گیا‘ اور اسے ’خوفناک طریقے سے کیا گیا گھناؤنا جرم‘ قرار دیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق پولیس کے پاس درشن کے خلاف کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے۔ ملزم اداکار نے اس واقعے پر تاحال خاموش ہیں اور کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے مگر ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکار نے الزامات سے انکار کیا ہے۔

karnatak film actor

accused actor