Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

وزیراعظم کا پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا حکم، سمری تیار

پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سول سرونٹ کو سرپلس پول میں ڈالا جائے گا
شائع 22 جون 2024 07:38pm

وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا حکم دیدیا ۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے ادارے کو بند کرنے کے حوالے سے سمری تیار کرلی، اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تیار سمری کی کاپی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

سمری کے مطابق پاک پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین سول سرونٹ کو سرپلس پول میں ڈالا جائے گا، نان سول سرونٹ ملازمین کو ان کے رولز کے مطابق دیکھا جائے گا، کنٹریکٹ ملازمین کو ان کے کنٹریکٹ کے مطابق دیکھا جائے گا۔

اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن پاکُ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں سے متعلق معاملات دیکھے گی، وزارت ہاوسنگ پی ڈبلیو ڈی محکمے سے متعلق انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے بات بھی کرسکتی ہے، منسٹریل کمیٹی بھی پاک پی ڈبلیو ڈی سے متعلق معاملات دیکھ سکتی ہے، اسٹیبلیشلمنٹ ڈویژن نے سمری وزارت ہاوسنگ کو ارسال کر دی۔

PM Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)