Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان کی اہلیہ کیا کرتی ہیں؟ اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

اداکار کا اہلیہ سے متعلق انکشاف
شائع 22 جون 2024 07:35pm
تصویر بشکریہ فیروز خان انسٹاگرام
تصویر بشکریہ فیروز خان انسٹاگرام

حال ہی میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی اہلیہ کے پیشے سے متعلق انکشاف کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے پرستار یہ بات جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ فیروز خان کی نئی دلہن کیا کرتی ہیں، جس پر اب اداکار نے ان کے بارے میں بتا دیا۔

اداکار فیروز خان نے جمعہ کے روز اپنے سوشل میڈیا ہیندل انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ دعا کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

فیروز خان نے تصویر کے کیپشن میں جمعہ کے دن کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا بس صرف آپ ، آپ سب کو جمعہ کی بہت مبارک بعد اور آخر میں انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ آپ سب کا فیروز خان۔

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے اپنی اہلیہ کے نام کے ساتھ ڈاکٹر کا لفظ استعمال کیا،ہیش ٹیگ کے مطابق فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات (سائیکالوجسٹ) ہیں۔

واضح رہے اداکار فیروز خان رواں ماہ دعا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے۔

Feroze Khan

showbiz celebrities

second wife dua