اب ہر ویڈیو وائرل ہوگی؟ یوٹیوب کا نیا فیچر لانے کا اعلان
ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب صارفین کی آسانی کے لیے ایک نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہا ہے۔
ہر یوٹیوب کریئٹرز کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی اپ لوڈ کردہ ویڈیو کا تھمب نیل (Thumbnail) بہتر سے بہتر ہو تاکہ لوگ اس سے متاثر ہو کر ویڈیو پر کلک کریں۔
لیکن ہر بار تھمبل نیل اتنا مضبوط نہیں ہوتا جس کے باعث یوٹیوب کریئٹرز کی ویڈیو پر ویوز نہیں آپاتے۔ جس کو مدد نظر رکھتے ہوئے یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ ویڈیو اسٹریمنک پلیٹ فارم یوٹیوب آئندہ ہفتوں میں تمام چینلز کیلئے ’تھمب نیل ٹیسٹ اینڈ کمپیئر‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کو بڑی مدد فراہم کرے گا۔
یوٹیوب پر مذکورہ فیچر اس طرح کام کرے گا کہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد تخلیق کار کے سامنے تین تھمب نیل اپ لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا، جس پر تین مختلف تھمبل نیل اپ لوڈ کر سکیں گے۔
جس سے یوٹیوب تخلیق کار کو بتائے گا کہ کس تھمب نیل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیں یہ مکمل ڈیٹا بھی فراہم کرے گا۔
مناسب ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد آپ کے تھمب نیلز سے حتمی ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگے گا۔
آزمائشی مرحلے کے دوران یوٹیوب مختلف دیکھنے والوں کو مختلف تھمب نیل دِکھائے گا۔ بعد ازاں مناسب مقدار میں ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد (جس کے لیے اندازاً دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا) یوٹیوب اس بات کا تجزیہ کرے گا کہ کس تھمب نیل کا سب سے زیادہ واچ ٹائم شیئر ہوا۔ جس کے بعد تھمب نیل کے لیے تین میں سے کسی ایک مضبوط تھمب نیل کا تنیجہ قرار دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.