نامناسب الفاظ کی ادائیگی پر ثناء اللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت بجٹ سیشن تک معطل
سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی ثناءاللہ مستی کی جانب سے غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کرنے پر انہیں بجٹ سیشن تک معطل کردیا گیا ہے، حکومتی خواتین اراکین نے انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اسپیکر نے ثناء اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ثناء اللہ مستی خیل نے اپنے خطاب کے دوران خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’خواجہ صاحب ہم عوام کا ووٹ لے کر آتے، ٭٭٭٭ چُک کر نہیں آتے‘۔
چار پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری
ڈپٹی اسپیکر نے ثناء اللہ مستی خیل کے نامناسب الفاظ حذف کروا دئے۔
لیکن خواتین ارکان شکایت کیلئے اسپیکر کے چیمبر پہنچ گئیں، جہاں انہوں نےاسپیکر کے سامنے یہ مطالبہ کیا کہ ثناءاللہ مستی خیل کو فوری معطل کیا جائے۔
حکومتی خواتین نے مطالبہ کیا کہ ثناء اللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کیلئے معطل کیا جائے، جبکہ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ مستی خیل کو دو روز کیلئے معطل کیا جائے۔
حکومتی خواتین ارکان کا احتجاج رنگ لے آیا اور اسپیکر نے ثناء اللہ مستی خیل کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کچھ دیر بعد قومی اسمبلی اجلاس میں معطلی کی قرارداد پیش کی گئی اور انہیں بجٹ سیشن تک معطل کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.