Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

کیا سوناکشی مسلمان بوئے فرینڈ سے شادی سے قبل اپنا مذہب بدل لیں گی؟

اس حوالے سے ظہیر اقبال کے والد نے وضاحت پیش کردی۔
شائع 22 جون 2024 04:57pm
تصویر بشکریہ : منی کنٹرول
تصویر بشکریہ : منی کنٹرول

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کل بروز 23 جون کو جلد ایک ہونے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

مگر ایک چیز جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھی جارہی ہے وہ یہ ہے کہ کیا سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی سے قبل اپنا مذہب تبدیل کریں گی یا نہیں؟

سوناکشی کے ہونے والے شوہر ظہیر اقبال چونکہ مسلمان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ سوناکشی ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔

اس حوالے سے آفیشل بالی ووڈ کے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری ہوئی جس میں ان ظہیر اقبال کے والد نے سوناکشی کے مذہب تبدیلی کے حوالے سے وضاحت پیش کی گئی۔

بالی ووڈ ناؤ کے مطابق ظہیر اقبال کے والد نے بتایا کہ سوناکشی اپنا مذہب تبدیل نہیں کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوناکشی اور ظہیر کا دل سے رشتہ جڑنے جا رہا ہے اس میں مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

سوناکشی کے ہونے والے سسر نے واضح کیا کہ ’شادی میں نہ تو ہندو اور نہ ہی مسلمان رسمیں ادا کی جائیں گی، یہ ایک مکمل طور پر مختلف شادی ہوگی۔

Celebrities

Wedding

mumbai

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal