Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی
شائع 22 جون 2024 04:17pm

سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس کے ملزم ملک سہیل محمود کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔

تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ملزم ملک سہیل محمود پر احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے کا الزام ہے۔

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطوب نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے۔

PROVISIONAL BAIL

AMEER BALAJ TIPU