Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے گانے کے بعد ملکو نے بیرون ملک روانگی کا ارادہ منسوخ کردیا

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ملکو سے وکالت نامہ بھی واپس لے لیا
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 09:08pm

گلوکار محمد اشرف عرف ملکو نے پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گلوکار ملکو نے درخواست واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پی این آئی لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں۔ لاہور ہائیکورٹ درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ملکو سے وکالت نامہ بھی واپس لے لیا۔ جبکہ بیرون ملک روانگی کا ارادہ بھی منسوخ کردیا ہے۔

ملکو پی ٹی آئی کیلئے بنائے گئے ترانوں کیلئے مشہور ہیں، جنہیں ملک سے باہر جانے سے روکنے کیلئے ان کا نام پی این آئی لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

ملکو نے اپنا نام پی این آئی لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے آج واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ملکو نے پاک فوج کے حق میں ایک گانا بھی جاری کیا تھا، جسے فواد چوہدری نے ان کی پریس کانفرنس قرار دیا تھا۔

malkoo

PNI List