Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بھائیوں سمیت گرفتار

پولیس نے تینوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا
شائع 22 جون 2024 03:53pm

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شکیل بشیر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شکیل بشیر خان کو ایڈیشنل سیشن جج نصرت ناز کی جانب سے دفعہ 506 پر ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

شکیل بشیر کے ساتھ ان کے دو بھائیوں خلیل خان اور افضل خان کو بھی کمرہ عدالت سے گرفتار ہوئے۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا ہے۔

ANP

Shakeel Bashir Khan