پی ٹی آئی نے محمد زبیر کے بیان پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے بیان پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اسلام آباد کے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ محمد زبیر کے اعترافی بیان پر کمیشن بننا چاہئے۔
مصطفیٰ کمال کا پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کا مطالبہ: ’سیاست دان ملکیت کا 25 فیصد عطیہ کریں‘
گزشتہ روز محمد زبیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد سے دو ماہ پہلے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی نواز شریف سے گفتگوشروع ہوگئی تھی، پتہ چلا تھا لندن میں باجوہ کی نواز شریف سے ایک دو ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔
محمد زبیر نے بتایا کہ باجوہ نے نواز شریف کو کہا کہ عدم اعتماد سے ڈیڑھ سال پہلے بانی پی ٹی آئی کو تختہ کر رہا تھا، جس پر نواز شریف نے مجھے کہا کہ پتہ نہیں آپ نے کیسے مس کمیونی کیشن کیا، اب باجوہ کو کمٹمنٹ میں تو نہیں دے سکتا تھا ظاہر ہے قیادت ہی دے گی، باجوہ کو کمٹمنٹ کے معاملے کے آرکیٹکٹ شہباز شریف تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو فیض حمید سے بھی ڈرایا جاتا تھا، ن لیگ نے دھڑلے سے کہا کہ ریاست کو بچانے کیلئے سیاست قربان کی، ن لیگ نے کیوں ایسے فیصلے کیے جس کی وجہ سے سیاست قربان کرنا پڑی۔
پیپلز پارٹی اور حکومت کے مذاکرات میں بڑا بریک تھرو، پی پی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت پر رضا مند
محمد زبیر کے اس بیان پر رؤف حسن نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ محمد زبیر کے انٹرویو کا ازخود نوٹس لے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد زبیر نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید کی ہے، ان کا یہ اعترافی بیان آئین کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے، اور خلاف ورزی کا یہ معاملہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ محمد زبیر نے ایک بیان میں مریم نواز اور نواز شریف کا ذکرکیا ہے، محمد زبیر نے کہا انہوں نے منع کیا تھا کہ جنرل باجوہ سے ملاقاتوں کا پتہ نہ چل سکے، اس معاملے میں شہباز شریف بھی شامل تھے، ان لوگوں کو اہم عہدے دینے کے وعدے کئے گئے اور ہماری حکومت گرادی۔
رؤف حسن نے کہا کہ احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال قید میں رکھنے کی تجویز دی تھی۔حکمرانوں سے ملک نہیں سنبھل رہا، ملک میں ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔
Comments are closed on this story.