Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شبیر جان کی بیٹی یشمیرا کی ڈھولکی تقریب

'خودسر' کی اداکارجلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی
شائع 22 جون 2024 03:29pm

ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ میں ردا کا کردار ادا کرکے دل جیتنے والی نوجوان اداکارہ یشمیرا جان جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں. شادی کی تقریبات زوروں پر ہیں۔

شبیر جان نے جشن کا آغاز اپنی بیٹی کے لئے ستاروں سے بھری ڈھولکی تقریب سے کیا ، جو ان کی رہائش گاہ پر منائی گئی۔ تقریب میں ان کے تمام قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

متھیرا نے کس ’پاکستانی اداکار‘ کو شاہ رخ خان قرار دے دیا؟

ڈھولکی تقریب میں بشریٰ انصاری، سفینہ بہروز، بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، منا طارق اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

شوبز برادری سمیت ہزاروں سماجی صارفین نے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر کو پسند کیا اور دلہن اور اس کے والدین کے لیے دلی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 21 سالہ یشمیرا معروف اداکار شبیر جان اور ان کی اہلیہ فریدہ شبیر کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ انہوں نے کچھ سال پہلے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle