Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وراٹ کوہلی بابر اعظم کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے قریب

وراٹ کوہلی کے رواں ٹورنامنٹ کے بعد بابر اعظم کی جگہ لینے کے امکانات روشن ہیں
شائع 22 جون 2024 01:58pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: ایکس/ انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

عالمی کرکٹ کا میلا ٹی 20 ورلڈ کپ جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی خوب سمیٹ رہا ہے، وہیں اب وراٹ کوہلی بھی بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وراٹ کوہلی بابر اعظم کا سب سے زیادہ رنز بنانے والا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔

ہفتے کے روز بھارت بنگلادیش کے خلاف اپنا میچ کھیلنے جا رہا ہے، اسی میچ کے دوران وراٹ کوہلی بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

شمالی ساؤنڈ میں موجود سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں وراٹ کوہلی اپنا اہم میچ کھیلیں گے، جہاں انہیں بابر اعظم کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 80 رنز درکار ہیں۔

بابر اعظم کی جانب سے 4145 رنز بنائے گئے تھے، جبکہ زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیے رکھا ہے، دوسری جانب وراٹ کوہلی اس وقت 4066 رنز کے ساتھ مزید آگے بڑھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کو آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہرا دیا

سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں پہلے نمبر پر بابر اعظم، دوسرے نمبر پر وراٹ کوہلی، جبکہ تیسرے نمبر 4050 پر رنز کے ساتھ روہت شرما موجود ہیں۔

چوتھے نمبر آئرلینڈ کے پاؤل اسٹرلنگ 3601 رنز کے ساتھ جبکہ پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 3531 رنز کے ساتھ فہرست میں موجود ہیں۔

babar azam

Record

virat kohli

t20 world cup 2024

most runs