Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ: پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کا الیکشن کمیشن تک پیدل مارچ

مارچ کی قیادت قائد حزب اختلاف عمرایوب ںے کی
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 02:03pm

تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن تک پیدل مارچ مارچ کیا جس کی قیادت قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کی اور انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ریلی اوراحتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ سےالیکشن کمیشن تک مارچ کیا، ہمارے 100 سے زائد کارکنان و رہنما جیلوں میں ہیں، الیکشن کمیشن نےالیکشن میں تاخیرکیلئےجھوٹ بولا۔

پی ٹی آئی کی احتجاج کال: پارٹی کے درجن بھر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جھوٹ بولنے پر چیف الیکشن کمشنرمستعفی ہوں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، ملک کا بڑا مسئلہ امن وامان ہے، حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے۔

پولیس نے الیکشن کمیشن جانے والے راستے بند کر دیے اور ارکان کو الیکشن کمیشن کے باہر شاہراہ دستور پر روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے نعرے لگائے۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)