Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

’مینگو پارٹی‘ میں بھرپور لطف اندوز ہونے کی خواجہ آصف کی ویڈیو وائرل

خواجہ آصف ٹی شرٹ اور ربڑ کی چپل کے ساتھ شارٹس میں ملبوس تھے
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 02:20pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نہ صرف اپنی سیاسی تقاریر بلکہ اپنی جسمانی فٹنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر سماجی حلقوں میں بھی سراہا جاتا ہے۔

حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں، خواجہ آصف کو موسم گرما سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ ایک مینگو پارٹی میں دیگر احباب کے ساتھ بیٹھ کر آم کا مزہ چکھ رہے تھے۔

خواجہ آصف ٹی شرٹ اور ربڑ کی چپل کے ساتھ شارٹس میں ملبوس تھے۔ اس موقع پر موجود دیگر افراد نے بھی موسم گرما کی لذت کا مزہ لیا۔

Khawaja Asif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)