Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان کھلاڑیوں نے باورچی خانہ سنبھال لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر افغانستان کے کھلاڑی کھانے کے حوالے سے پریشان ہیں
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 06:47pm
تصویر بذریعہ: افغان کرکٹ بورڈ
تصویر بذریعہ: افغان کرکٹ بورڈ

ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلا اب جہاں ویسٹ انڈیز میں جاری ہے، وہیں کئی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حلال کھانوں کی تلاش میں پریشان ہو رہے ہیں، حلال گوشت نہ ہونے پر کھلاڑیوں نے اپنے آپ طریقہ کار نکال رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرے افغان کھلاڑیوں کو حلال گوشت اور کھانوں کے لیے اپنا شیف لانا پڑ رہا ہے۔

جبکہ ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں مقامی ہوٹل میں موجود ٹیم کھانے کے لیے ہوٹل سے باہر جا رہی ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق حلال کھانوں کی عدم موجودگی پر کھلاڑی خود سے کھانا بنانے پر مجبور ہیں۔

میچ کے دوران بھارتی اور افغان کھلاڑی لڑ پڑے؟ حقیقت سامنے آ گئی

میڈیا ذرائع کے مطابق حلال کھانا کیریبیئن آئی لینڈ پر موجود ہے، تاہم ہوٹل میں عدم موجودگی پر کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے بات چیت میں ایک کھلاڑی نے بتایا کہ حلال گوشت ہمارے ہوٹل میں موجود نہیں ہے، کئی مرتبہ ہمیں خود کھانا بنانا پڑتا ہے، یا باہر جانا پڑ جاتا ہے۔ ایک دوست نے کچھ حد تک انتظامات کیے، باقی ہم خود کھانا بنا رہے ہیں۔

afghanistan

rashid khan

meat

Afghan Cricket Team

halal