جھیل کا بدلتا رنگ و روپ اور شفاف پانی،رکھوالی پر مامور ملکہ پربت کا نظارہ
گرمی کے ستائے سیاحوں نے ملک کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا، سحر انگیز جھیل کو اپنا مسکن بنا رہی ہے۔
سیاحوں کی جنت ناران میں موجود وادی کا جھومر ”سیف الملوک جھیل“کا حسن ان دنوں اپنی جوبن پر ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد روزانہ افسانوی شہرت کی حامل سحر انگیز جھیل کو اپنا مسکن بنا رہی ہے۔
ناران کی سحر انگیز وادی میں موجود قدرت خا عظیم شاہکار اور عجوبہ“سیف الملوک جھیل“ فطرتی حسن اور رعنائی میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ہے.
جھیل کا بدلتا رنگ و روپ اور شفاف پانی،رکھوالی پر مامور ملکہ پربت کا نظارہ اور رنگ برنگے پھولوں کا عکس مبہوت کردیتے ہیں۔
حسین وادی کے جھومر اور پریوں کے اس عظیم مسکن کے دام الفت میں مبتلا سیاح سفر کی مشکلات کی بھی پرواہ کئے بنا روزانہ بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔اور طلسم آمیز جھیل پر کشتی رانی ،کناروں کی ہریالی اور گلیشئیرز پر گھڑ سواری کے مزے بھی لیتے ہیں۔
سیف الملوک جھیل جہاں پر اپنی قدرتی دلکشی اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔وہیں پر جھیل سے منسوب افسانوی قصے کہانیاں بھی اس جھیل کو اوج کمال عطاکرتی ہیں۔اور یہاں آنے والے سیاح جھیل کے سحر میں ضرور مبتلا ہوجاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.