Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مناسک حج کے دوران 49 حجاج کی اموات؛ تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کیا
شائع 22 جون 2024 12:39pm

تیونس کے صدر نے مناسک حج کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد ملک کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی سے ان کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔

حج کے دوران فوت ہونے والے کی تدفین کیسے کی جاتی ہے؟

اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ تیونس کی وزارت خارجہ نے 35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب تیونس کے مطابق اموات کی تعداد 49 بتائی تھی۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے۔

hajj season 2024