Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

دہشت گردی کا خاتمہ افغانستان اور خطے کے ممالک کے لیے اہم ہے، سلامتی کونسل میں منیر اکرم کا خطاب
شائع 22 جون 2024 12:35pm

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اس کے حوالے کردے۔ یہ مطالبہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ہمارے حوالے کرے۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ خطے کے ممالک کے ساتھ خود افغانستان کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

یاد رہے کہ تین دن قبل ایک ورلڈ فورم سے خطاب کے دوران بھی منیر اکرم نے مطالبہ کیا تھا کہ عالمی برادری افغانستان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں :

عالمی برادری ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے میں مدد دے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی اپیل

اقوام متحدہ کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان حکومت میں تعلق ختم کرائے، پاکستان

Munir Akram

SECURITY COUNCIL SPEECH

EXTRADITION OF TERRORISTS DEMANDED