Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد گیس لیکیج، مزید 2 افراد نے دم توڑ دیا

عید کے دورے سن محلہ شریف آباد میں اے سی کی گیس خارج ہونے سے آگ لگنے پر 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے
شائع 22 جون 2024 11:30am

فیصل آباد میں عید کے دوسرے دن گھر میں گیس خارج ہونے پر آتشزدگی سے جھلسنے والے مزید 2 افراد نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

اسپتال میں زیرِعلاج تین زخمیوں میں سے ایک اور کی حالت تاحال تشویش ناک بتائی جارہی ہے. ڈاکٹرز اُس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے محلہ شریف پورہ میں عید کے دوسرے دن گھر میں اے سی کی گیس خارج ہونے سے کمرے میں آگ لگ گئی تھی۔ 40 سالہ راشدہ اور 24 سالہ مکی رضا نے بھی دم توڑ دیا۔

فیصل آباد میں ہولناک آتشزدگی ، 3 بچے جاں بحق 2 شدید زخمی

جاں بحق ہونے والے دیگر چار افراد میں 32 سالہ نرگس، 9 سالہ طلحہ، 6 سالہ دعا فاطمہ اور 3 سالہ ابراہیم شامل ہیں۔

فیصل آباد میں ہولناک آتشزدگی ، 3 بچے جاں بحق 2 شدید زخمی

Faisalabad

AC GAS LEAKAGE