Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی پانچ شادیوں کے بارے میں انکشاف کر دیا

حال ہی میں علی ظفر کے ساتھ گایاہوا "بالو باتیاں" پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے
شائع 22 جون 2024 11:34am

**عطااللہ عیسیٰ خیلوی ایک مشہور پاکستانی گلوکار ہیں ،جنہوں نے سرائیکی، پنجابی اور اردو سمیت متعدد پاکستانی زبانوں میں گانا گایا ہے۔ وہ اپنے شاندار سرائیکی ہٹ گانوں کے لئے مشہور ہیں۔

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کے مشہور گانے “قمیض تیری کالی “، “بالو بتیاں، ”بیوفا تیرا یوں مسکرانہ“، ”سب مایا ہے“، ”ماہیئے“ اور دیگر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں علی ظفر کے ساتھ اپنا گانا بالو باتیاں گایا۔ یہ گانا پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے اور اسے تقریبا 23 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے بیٹے سانول عیسیٰ خیلوی بھی گلوکار ہیں۔**

حال ہی میں عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی متعدد شادیوں کے بارے میں بات کی۔

اپنی شادیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ، میری چار بیویوں نے مجھے چھوڑ دیا تو مجھے پانچویں شادی کرنا پڑی، پچھلی چاروں بیویوں نے کہا کہ وہ میرے ساتھ نہیں رہ سکتیں اس لیے میں نے پانچویں شادی کی۔ میرا سب سے بڑا بیٹا سانول امریکہ میں ہے اور میری بیٹی اسپین میں ہے۔ بلاول لندن میں ہیں اور فاطمہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔

بھارت نے عطااللہ خان کے مشہور گانے کو بھی نہ چھوڑا

میں چاہتا ہوں کہ، میرے بچے پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں۔ ماشاء اللہ لاریب کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سانول آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ ہیں، وہ گائیکی سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ اس ویڈیو کا لنک یہ ہے:

singer

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity