Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم اکرم اور وقار یونس کی ”بدو بدی“ گانے کی مزاحیہ ویڈیو

مداح ان کے "بدو بدی" کے ورژن کو بے حد پسند کر رہے ہیں
شائع 22 جون 2024 10:55am

”بدو بدی“ اس وقت دنیا بھر میں سرخیوں میں رہنے والا سب سے مشہور گانا ہے۔ اس گانے کو مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور انٹرٹینر چاہت فتح علی خان نے گایا تھا۔ ”بدو بدی“ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوا اور 28 ملین ویوز حاصل کیے۔

اس گانے کو چاہت فتح علی نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے ہٹا دیا تھا، تاہم چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو کے ساتھ گانا اپ لوڈ کیا۔ چاہت فتح علی خان کا گایا ہوا ”بدو بدی“ اب بھی وائرل ہو رہا ہے اور مشہور شخصیات اسے اپنی ویڈیوز میں دوبارہ تخلیق کر رہی ہیں۔

کورین پاپ اسٹار اورا کی چاہت فتح علی خان کے“ بدو بدی“ پر ویڈیو

ان کے گانے کو متعدد بین الاقوامی ستاروں نے پیش کیا ہے۔ حال ہی میں ، کیلی پال اور کے پاپ اسٹار نے اس گانے کو پیش کیا۔ دلجیت دوسانجھ، گرو رندھاوا اور دیگر نے بھی ”بدو بدی“ پر ویڈیوز بنائیں۔

حال ہی میں پاکستان کے سابق کرکٹرز، تجزیہ کاروں اور کمنٹیٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے، جس میں ”بدو بدی“ پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔ مشہور میزبان اور ٹی وی آرٹسٹ فخر عالم بھی ویڈیو کا حصہ تھے۔ انہوں نے اپنی چائے پیتے ہوئے ”بدو بدی“ پر ایک ویڈیو بنائی۔ ان سبھی نے مزاحیہ گانے کو محسوس کرتے ہوئے پرفیکٹ تاثرات دیئے۔ سب سے پہلے ان کی ویڈیو دیکھیں:

مداح ان کے ”بدو بدی“ کے ورژن کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم کو ان کے بہترین تاثرات کی وجہ سے خوب سراہا جارہا ہے۔ مداح فخر عالم اور وقار یونس کو بھی داد دے رہے ہیں۔ کچھ

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وقار بھائی کو اگر وگ پہنادیں تو وہ بالکل چاہت فتح علی خان لگیں گے۔ ایک صارف کو یہ اصلی سنگر کے طور پر محسوس ہوئے۔

Celebrities

cricketer

lifestyle