Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو شکست دینے والا امریکہ ویسٹ انڈیز سے ہار گیا

ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 06:45pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ آئی سی سی
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ آئی سی سی

کرکٹ کے عالمی میلے میں میزبان ویسٹ انڈیز نے امریکا کو باآسانی نو وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے 129 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں حاصل کیا، شائی ہوپ نے 82 رنز بنائے، انہوں نے آٹھ بلند وبالا چھکے بھی لگائے۔

نکولس پورن 27 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔ امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے واحد وکٹ حاصل کی۔

امریکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اینڈریس گوس نے 29، نیتش کمار 20 اور ملنڈ کمار 19 رنز بنا کر نمایاں رہے روسٹن چیز اور اینڈرے رسل نے 3،3، الزری جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کی ٹی 20 ورلڈکپ، سپر ایٹ گروپ ون میں بھارت بنگلہ دیش ٹکرائیں گے۔

cricket

West Indies

America

t20 world cup 2024