Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی مہندی کی پہلی تصویر وائرل

جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 10:11am

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی سے قبل جوڑے کی مہندی کی تقریب کی ایک اندرونی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے یہ تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔ اسنیپ شاٹ میں سوناکشی اور ظہیر اپنے تہوار کے بہترین لباس میں نظر آرہے ہیں۔ جوڑے کو اپنے دوستوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’بہت پرجوش اور سونا اب باضابطہ طور پر بینڈ اسٹینڈ بلڈ جی اے قبیلے میں شامل ہو گئی ہیں۔‘

شتروگھن سنہا نے ہونے والے مسلمان داماد کو آشیرباد دیدیا، تصویر بھی بنوا لی

جوڑے نے20 جون کو اپنی ہلدی کی تقریب منائی۔ ہلدی کی اس تقریب میں سوناکشی سفید رنگ کے لباس میں خوب دمک رہی تھیں،جنہیں سیلفی لیتے ہوئےفرنٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں ان کی خوبصورت اور خوشی سے بھری مسکراہٹ نےمداحون کو مزید اپ ڈیٹس جاننے کا انتظار کر نے پر مجبور کر دیا ہے۔

جیساکہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے اپنے دوستوں، اور فیملی کے ساتھ شیئر کرکے ، ہر پری ویڈنگ ایونٹ کو یادگار بناتے ہوئے اپنے نئے سفر کی تیاری شروع کر دی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کے والد شتروگھن سنہا کے قریبی دوست ششی رنجن نے شادی کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ شیئر کی۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا، ’وہ (سوناکشی) اس شخص سے شادی کر رہی ہیں، جس سے وہ محبت کرتی ہیں۔ ہر کوئی حصہ لے رہا ہے، شترو جی کے بھائی بھی شادی کے لئے امریکہ سے آ رہے ہیں۔ رجسٹرڈ شادی ظہیر اقبال کے گھر پر ہوگی۔ یہ میرے اور فیملی کے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔

ایک دن پہلے شتروگھن سنہا نے بھی شادی میں اپنی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔ بھارتی میڈیاکو دیے گئے ایک انٹرویو میں تجربہ کار اداکار اور سیاستدان نے ان جھوٹی خبروں کا جواب دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ تقریب میں موجود نہیں ہوں گے۔ اانہوں نے کہا، “مجھے بتاؤ، ویسے بھی یہ کس کی زندگی ہے؟ یہ صرف میری اکلوتی بیٹی سوناکشی کی زندگی ہے، جس پر مجھے بہت فخر ہے۔ وہ مجھے اپنی طاقت کا ستون کہتی ہے۔ میں شادی میں ضرور موجود رہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا، ’حقیقت یہ ہے کہ میں اب بھی ممبئی میں ہوں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں یہاں نہ صرف ان کی طاقت کے ستون کے طور پر ہوں بلکہ ان کے حقیقی کوچ کے طور پر بھی ہوں۔ سوناکشی اور ظہیر کو ایک ساتھ زندگی گزارنی ہے۔ وہ ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

سوناکشی اور ظہیر 23 جون کو کورٹ ویڈنگ کریں گے، جس کے بعد ممبئی کے بستیان میں شادی کی تقریب ہوگی۔ ان کا آڈیو پیغام اور شادی کا دعوت نامہ آن لائن سامنے آیا۔ سوناکشی اور ظہیر سات سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

Bollywood

lifestyle

showbiz celebrities