Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹ ادو، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا بہیمانہ قتل

شازیہ کے والد، بھائی اور سابق شوہر نے اُسے اور دوسرے شوہر کو گھر میں گھس کر گولیاں ماریں۔
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 09:21am

کوٹ ادو کے علاقے سنانواں میں غیرت کے نام پر ایک اور شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شازیہ بی بی نے ایک سال قبل گھر سے بھاگ کر اپنے پہلے شوہر تنویر سے نکاح منسوخ کروایا تھا۔ اس کے بعد اس نے طارق سے شادی کی تھی۔

شازیہ کے اہل خانہ نے طارق کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا مگر بعدازاں جوڑے کی طرف سئ نکاح نامہ پیش کیے جانے پر اغوا کا مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔

پشاورمیں 5 سال میں غیرت کے نام 126 افراد قتل

مرتے وقت خاتون نے جو بیان دیا اس کے مطابق شازیہ بی بی کے بھائی دلاور، والد ہاشم اور سابق شوہر تنویر سمیت کئی افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

دوونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ سنانواں شاہد رضوان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیرآباد: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

Honor Killing

kot addu

father

FORMER HUSBAND

SHAZIA BIBI