Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار ملکو کا نیا گانا یا پریس کانفرنس ؟ فواد چوہدری سمیت صارفین کی تنقید

معروف گلوکار ملکو نے پاک فوج کے حق میں نیا گانا ریلیز کر دیا
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 12:43am

معروف گلوکار ملکو اور نے اپنے سپر ہٹ گانے ’ نک دا کوکا ’ کا نیا ورژن ’پاک فوج نے اپنا فرض نبھانا اے‘ متعارف کروا دیا ہے جو پاک فوج کے حق میں ہے۔

گانے کا نیا ورژن سامنے آنے کے بعد فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا کہا کہ گلوکارملکو کا یہ گانا ، گانا ک پریس کانفرنس زیادہ لگ رہی ہے ۔ جبکہ صارفین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ اب ملکو کا نام پی این آئی لسٹ میں سے نکال دیا جائے گا اور انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملکو نے فروری کے عام انتخابات سے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر قیدی نمبر 804 اور نک دا کوکا کے عنوان سے دو گانے جاری کیے تھے۔ دونوں گانے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی حمایت کرتے ہیں جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان گانوں کی وجہ سے ہی ان کا نام پی این آئی ایل پر ڈالا گیا تھا جس کے ذریعے انہیں برطانیہ جانے سے روک دیا گیا جہاں وہ لائیو پرفارم کرنے والے تھے۔

صارفین گانے کے بول شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ گلوکاروں کو آخر راتوں رات کیا ہو گیا ہے؟

ایک صارف نے ایکس پر ٹویٹ کرتے لکھا کہ’ آخر گلوکار ملکو سے بھی جبری ترانہ کہلوا لیا گیا۔

ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز میں پنجابی میں لکھا کہ ملکو نے ملک سے باہر بھی تو جانا ہے ۔

فیاض شاہ نے لکھا کہ کیا ملکو کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو گیا ہے؟

یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار ملکو کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈینٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ٖFawad chaudhry

malkoo