Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: ابابیل اسکواڈ کی حج سے واپس آنیوالے شہری کی گاڑی پر فائرنگ

فائرنگ سے گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے، 2 اہلکار معطل
شائع 21 جون 2024 11:18pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پشاور میں ابابیل اسکواڈ نے حج سے واپس آنے والے شہری کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ فقیرآباد کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن گاڑی نہ رکنے پر اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد کی ٹانگ اور پاؤں پر زخم آئے تاہم زخمیوں کی حالت نارمل بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سوات میں جلائے گئے ملزم سے والدہ کا اظہار لاتعلقی، معاملے کی ایف آئی آر درج

کراچی : ڈیڑھ کروڑ لوٹنے والے ڈاکو 60 لاکھ چھین کر فرار، مقدمہ درج، مدعی کے اہم انکشافات

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ابابیل اسکواڈ کے دو اہلکار معطل کردیے گئے ہیں۔

firing

خیبر پختونخوا

KPK Police