Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی میں اچانک بارش، موسم قدر بہتر ہو گیا

کراچی میں مزید بارشیں کب ہونگی؟ موسمی تجزیہ کاروں نے بتا دیا
اپ ڈیٹ 22 جون 2024 12:01am

شہر قائد میں دن بھر حبس کے بعد شام کو اچانک شہرکے مختلف علاقوں موسم تبدیل ہونا شروع ہو گیا۔ شہرکے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، جس سے موسم قدر بہتر ہو گیا۔

شہرکے مضافات ایم نائن موٹروے ، بحریہ ٹاؤن اور گلشن معمار سے شروع ہوئی، جس کے بعد سرجانی، فیڈرل بی ایریا اور منگھوپیر تک بادل جم کر بردے۔

نیوکراچی،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، بہادرآباد، پرانی سبزی منڈی، صدر، کالاپل، بزرٹہ لائن سمیت مختلف علاقوں میں درمیانی اور ہلکی بارش ہوئی۔

کراچی کے چند علاقوں میں کھارادر، کورنگی سمیت دیگرعلاقوں میں بونداباندی ہوئی، اورنگی ٹاون سمیت چند ایک علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں بھی ریکا کی گئیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کی رات شہر میں ہونے والی بارش ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثرات کے نتیجے میں ہوئی اور شہرکے مضافات سمیت دیگرعلاقوں میں مزید بارش کا امکان موجود ہے۔

جبکہ پاکستان کی پہلی نجی موسمیاتی کمپنی ویدر والے کے مطابق شہر کے نزدیک شمال مغرب اور شمال مشرق میں جمعہ سے اتوار کو دوپہر سے شام کے دوران گرج چمک کے بادل بنیں گے یہ بادل اگر شدت برقرار رکھ سکے تو شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً مضافاتی علاقوں میں آندھی یا بارش کا باعث بنیں گے۔

Met Office

Karachi Rain

rainy weather

KARACHI HOT WEATHER