Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرم: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 5 اہلکار شہید

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 11:46pm

کرم کے علاقے سدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے سدہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں میں اوکاڑہ کے 33 سالہ حوالدار عقیل احمد، پونچھ کے 30 سالہ لانس نائیک محمد طفیر، اٹک کے 24 سالہ سپاہی انوش رفون، ہری پور کے 26 سالہ سپاہی محمد اعظم خان اور اسلام آباد کے 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم شامل ہیں۔

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

وزیر اعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا ا اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے افسوس کا اظہار کتے ہوئے کہا کہ امن کی خاطر سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ISPR