Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کو تیار

رقم پرائیویٹ پبلک سرمایہ کاری کر کے سروسز کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔
شائع 21 جون 2024 08:29pm

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) اور حکومت پاکستان کے درمیان قرض معاہدہ طے پا گیا ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا رقم سے پاکستان میں انفرااسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) میں پائیدار سرمایہ کاری کی جائے گی۔

اے ڈی پی کے مطابق یہ رقم پرائیویٹ پبلک سرمایہ کاری کر کے سروسز کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی اور سیکرٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے سےانفراسٹرکچر اور سروسز میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

ASIAN DEVELPMENT BANK