Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

گھوٹکی : آوارہ کتوں کا بچی پر حملہ، زخمی ہونے والی ننھی کلی چل بسی

بچی کے والدین کو احتیاط کے طور پر اینٹی ریبیز ویکسین لگادی گئی ہے، اسپتال انتظامیہ
شائع 21 جون 2024 08:01pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

گھوٹکی میں اوباڑو کے گاؤں شمس چھپری میں 7 سالہ بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سات سالہ طاہرہ کو علاج کی ہر ممکن سہولت پہنچائی تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسی۔

پاگل کتے نے گھر کے اندر گھس کر بچوں سمیت 8 افراد کو کاٹ لیا

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ بچی کے والدین کو احتیاط کے طور پر اینٹی ریبیز ویکسین لگادی گئی ہے۔

Ghotki

Dogs

animal