Aaj News

پیر, جولائ 01, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

سپر 8 مرحلہ : جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپین انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں گروپ 2 میں شامل ہیں۔
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 11:12pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے د

جنوبی افریقہ کے 164 رنز کا ہعف دیا تھا جس کے تعاقب میں انگلینڈ 6 وکٹوں پر 156 رنز بناسکی۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں دفاعی چیمپین انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ساؤتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوا کر 163 رنز بنائے، ساؤتھ افریقی اوپنر کوئنٹن ڈی کوک نے 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جبکہ ریزا ہینڈرکس 19، کلاسین 9، ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

آخر میں اسٹبز 12 اور مہاراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو ساؤتھ افریقی ٹیم کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے ہیری بروکس اور لیونگ اسٹن کی جانب سے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا تاہم اس کے باوجود 7 رنز سے میچ ہار گئی۔

england vs south africa

t20 worldcup 2024

super 8 round