Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپتان بابراعظم کا یوٹیوبرز،سابق کرکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

کپتان کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو قانونی نوٹسز بھجوانے کا امکان
اپ ڈیٹ 21 جون 2024 10:10pm
تصویر بشکریہ : پی ٹی آئی
تصویر بشکریہ : پی ٹی آئی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر حالیہ دنوں ایک سینئر صحافی کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیے گئے جس ہر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تحائف لے کر میچ کے نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا، ساتھ ہی انہوں نے ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے۔ جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی کپتان بابراعظم نے یوٹیوبرز سمیت سابق کرکٹرزکے خلاف بھی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

امکان ہے کہ بابراعظم یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو قانونی نوٹسز بھی بھجوائیں کیونکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنے وکیل سے قانونی مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

معروف صحافی و اینکر پرسن نے T20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی امریکا سے شکست کے بعد اس میچ پر شک کا اظہار کیا تھا، علاوہ ازیں انہوں نے قومی ٹیم کی بڑی ٹیموں سے جان بوجھ کر میچ ہارنے والوں کا دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس خرینے سے متعلق بھی اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا۔

جس پر اب بابر اعظم نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

babar azam

anchor person

match fixing allegations